Home Uncategorized غزہ جنگ بندی معاہدہ، امریکی صدر کی نیتن یاہو کو منانے کے لئے کال،اہم بات چیت

غزہ جنگ بندی معاہدہ، امریکی صدر کی نیتن یاہو کو منانے کے لئے کال،اہم بات چیت

Share
Share

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو منانے کے لیے کال کی جس میں دونوں رہنماؤں نے کافی دیر تک سیز فائر کے طریقہ کار اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات اور اس کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے پر بھی گفتگو ہوئی جب کہ امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اسرائیلی اخبار ’’ یدیعوت احرونوت‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے امکانات بہت کم ہیں کیوں کہ اسرائیل فلاڈیلفیا میں اسرائیلی فوج کی موجودگی پر مصر رہے جب کہ جوبائیڈن نے انھیں اس معاملے میں لچک دکھانے کو کہا ہے۔

دوسری جانب العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹرز میں آج اس حوالے سے اہم اجلاس بھی ہو رہا ہے جس میں غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے امریکی منصوبے پر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

ذرائع نے العربیہ کو بتایا ہے کہ اسرائیل کے فلاڈیلفیا میں اپنی فوجیوں کی موجودگی پر قائم رہا تو قاہرہ میں ہونے والا اجلاس ہونا مشکل ہے۔

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے حال ہی میں مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا جس میں انھوں نے اسرائیلی صدر کو کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا یہ شاید آخری موقع ہو۔

انٹونی بلنکن اپنے اس دورے میں اسرائیلی وزیراعظم سے بھی ملے لیکن ان ملاقاتوں کے مثبت اثرات اب تک سامنے نہیں آسکے۔ جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ کے طے پانے کے امکانات کم ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...