غزہ: الاقصیٰ شہداء ہسپتال کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن کا ذخیرہ صرف دو دن کے لیے باقی رہ گیا ہے، جس کے بعد پورا طبی نظام مفلوج ہونے کا خدشہ ہے۔
ترجمان کے مطابق شدید بمباری اور جاری حملوں کے باعث زخمیوں کو جنوبی غزہ کے ہسپتالوں تک پہنچانے میں رکاوٹیں درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے مصنوعی گردوں کے شعبے (Dialysis Unit) نے کام کرنا بند کر دیا ہے، جو ایندھن کی قلت اور بجلی کی بندش کا براہ راست نتیجہ ہے۔
ہسپتال انتظامیہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اسرائیلی قابض افواج پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ طبی سامان کی فراہمی کے لیے کراسنگ پوائنٹس کھولیں۔ ایندھن اور دواؤں کی عدم دستیابی نے علاقے میں انسانی بحران کو شدید تر کر دیا ہے، جہاں لاکھوں افراد پہلے ہی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔