Home سیاست عام انتخابات، وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردئیے

عام انتخابات، وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو مزید فنڈز جاری کردئیے

Share
Share

اسلام آباد:ملک بھرمیں عام انتخابات کے لئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ۔وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4ارب40کروڑ روپے جاری کردئیے ہیں ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کو 17.4ارب40کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے جولائی 2023 میں 10 ارب روپے جاری کیے گئے۔

اعلامیہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات کیلئے مختص کردہ 27.4ارب ڈالر کی مجموعی رقم فراہم کردی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے جب فنڈز درکار ہونگے انکی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے وزارت خزانہ پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ بجٹ میں الیکشن کے لیے 42 ارب روپے مختص کیے گئے تھے گزشتہ روز سیکرٹری خزانہ نے الیکشن کمیشن میں ملاقات بھی کی تھی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...