Home سیاست جنرل فیض نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف تین ووٹ دینے کا کہا تھا، خواجہ آصف کا کمیٹی میں انکشاف

جنرل فیض نے یوسف رضا گیلانی کیخلاف تین ووٹ دینے کا کہا تھا، خواجہ آصف کا کمیٹی میں انکشاف

Share
Share

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے مولانا فضل الرحمان سے بحث کے دوران انکشاف کیا ہے کہ جنرل فیض نے سینیٹ چیئرمین کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے خلاف تین ووٹ دینے کا کہا تھا۔

یہ بات انہوں ںے پارلیمنٹ سے گرفتاریوں کے معاملے پر تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر جماعتوں کے بھی ارکان بھی موجود تھے۔

فضل الرحمان نے حکومت پر تنقید کی اور گرفتاریوں کی مذمت کی تو ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف ناراض ہوگئے اور کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا کہا کہ میں اس کمیٹی کا ممبر ہی نہیں بنتا۔ مولانا فضل الرحمان نے خواجہ آصف کو واپس بیٹھنے کا کہا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ کوئی بات نہ ہوئی کہ ایک سائیڈ سے تنقید ہوئی، پی ٹی آئی نے چار سال کیا کیا؟ نوازشریف منت کرتا رہا میری بیوی بیمار ہے میری کال پر بات کروادیں، یہ کیا بات ہوئی کہ اُس وقت سب ٹھیک تھا اور اب سب غلط ہے؟مولانا فضل الرحمان نے ان سے کہا کہ یہ والی بحث اسمبلی میں کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں سینیٹ الیکشن میں پروڈکشن آرڈر پر ایوان آیا تھا، میں اپوزیشن لیڈر چیمبر میں موجود تھا مجھے جنرل فیض کا فون آیا، مجھے کہا گیا کہ آپ کو تین ووٹ گیلانی کے خلاف دینے ہیں، تب آپ لوگ نشے میں تھے؟ تب آپ کو سب ٹھیک لگ رہا تھا۔

دریں اثنا خصوصی کمیٹی کا اہم اجلاس کل دوپہر بارہ بجے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین خورشید شاہ نے اجلاس صبح دوبارہ طلب کرلیا۔ مولانا فضل الرحمان اور عمر ایوب کو کمیٹی کا رکن بنادیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...