Home سیاست فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کی درخواستیں یکجا کرکے سنی جائیں گی،سپریم کورٹ

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ ملزمان کی درخواستیں یکجا کرکے سنی جائیں گی،سپریم کورٹ

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے ملزمان کے وکلا کو کورٹ مارشل کا ریکارڈ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملزمان کی درخواستیں یکجا کرکے سنی جائیں گی۔

جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان کی 2017 میں دائر کی گئی اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کے وکیل کو ٹرائل کا ریکارڈ دیکھنے دیا جائے جبکہ سرکاری وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق کورٹ مارشل کا ریکارڈ فراہم نہیں کر سکتے۔

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ریکارڈ دیکھے بغیر کیسے کوئی وکیل مقدمہ لڑ سکتا ہے لہٰذا درخواست گزاروں کے وکیل کو ریکارڈ دیکھنے اور نوٹس لینے دیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرمان کے تمام مقدمات یکجا کرکے سماعت کریں گے اور درخواستوں پر سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیلیں ضیاالحق، محمد عمران، حافظ عثمان، حیدر اور نذیر احمد نے دائر کی ہیں۔

فوجی عدالت نے درخواست گزاروں کو فورسز پر حملے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی، اپیلیٹ کورٹ اور بلوچستان ہائی کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...