Home سیاست جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ نے اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا

Share
Share

اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل( ر) قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنے خلاف مقدمے کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے اور مختلف واقعات کو غلط بیان کرنے پر جنرل قمرجاوید باجوہ ، فیض حمید اور دیگرکے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے جنرل باجوہ کے اعتراضات کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا اور سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 6 ماہ پہلے کہا گیا کہ درخواست دائر ہوئی ہے۔ چھ ماہ بعد پتا چلا کہ ایف آئی اے کودرخواست موصول ہی نہیں ہوئی۔ جو درخواست 6 ماہ بعد جمع ہو اس کی کوئی وقعت نہیں اسے خارج کردینا چاہیے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آگئی ہے توہم قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے کہ یہ عام مقدمہ ہے ٹھیک ہے بڑے لوگ بھی اس میں ہیں لیکن ایف آئی اے نے پہلے دیکھنا ہے کہ اس میں کوئی جرم بنتا ہے کہ نہیں۔ اس سے قبل بائیس اے کا ایک کیس آیا تھا اس میں سینئر ججز نے آرڈر کیا تھا۔ جن سینئر ججز نے آرڈر کیا میں نام نہیں لیتا لیکن میں وہ آرڈر نہیں کرتا۔ پرچہ دیں یا نہ دیں میرا کام یہ نہیں کام پھر بھی ایف آئی اے کا ہے۔ کل کو کیا پتہ ایف آئی اے کہہ دے پرچہ بنتا ہے یا کہہ دے پرچہ نہیں بنتا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ قانون اور قاعدے کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری کا فیصلہ کرنا ہے۔ ہم ڈائریکٹ نہیں کہہ سکتے کہ پرچہ کریں۔ ایف آئی اے کو قانون اور قاعدے کے مطابق فیصلہ کرنے دیں۔ ضرورت ہوئی تو ہم ڈویڑن بینچ کو بھی معاملہ بھیج سکتے ہیں۔ یہ بھی نہیں کہوں گا روزانہ بلا کر تنگ کریں یا تنگ نہ کریں۔ جو بھی تفتیشی ہوگا اسے کہیں قانون قاعدے کے مطابق دیکھے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...