Home سیاست وزیر اعظم ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وزیر اعظم ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی

Share
Share

اسلام آباد:وزیر اعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین کو ای سی سی کا رکن بنادیا ، وزیر صنعت وپیداوار کی شمولیت کے بعد ای سی سی ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر7 ہوگئی ، وزیر خزانہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے تشکیل نو پر وزیرخزانہ کو ای سی سی کا چیئرمین مقررکیا تھا، وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی خود کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

ای سی سی ارکان میں تجارت،پاور اور پیٹرولیم کے وفاقی وزرا شامل ہیں، اقتصادی امور اور منصوبہ بندی کے وفاقی وزراء کمیٹی ارکان کا حصہ ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...