Home sticky post 2 بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار

Share
Share

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو فسخ نکاح کا حق دینا غیر اسلامی قرار دے دیا۔

چیئرمین راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسا عدالتی فیصلہ جو پہلی بیوی کو یہ حق دے شریعت کی نظر میں درست نہیں، نکاح سے پہلے تھیلیسمیا یا دیگر متعدی امراض کو بطور اختیاری نکاح نامہ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ زندگی خطرے میں ڈالے بغیر انسانی اعضا کی پیوندکاری کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی کو معاہدہ ختم کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا۔

اجلاس کے حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ انسانی دودھ کے بینک کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

کویت میں ایرانی ڈرون حملہ، امریکا نے 4 ہلاک فوجیوں کی شناخت جاری کر دی

واشنگٹن / کویت: امریکا نے کویت میں ایرانی حملے میں ہلاک ہونے...

موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کا معاملہ، عدالت کا سات دن میں حکام سے جواب طلب

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے...

بشریٰ بی بی کو ایک اور مقدمہ میں ریلیف مل گیا

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی...