Home نیوز پاکستان سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ بڑھ گئے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں نرخ بڑھ گئے

Share
Share

 

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی عالمی قیمت 2430ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ادھر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کے اضافے سے نئی قیمت 256500روپے کی سطح پر آگئی اور اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 219907 روپے کی سطح پر آگئی۔

سونے کی قیمت میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2850روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2443.41روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Share
Related Articles

جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی سی سے رجسٹریشن لازمی قرار

اسلام آباد:جامعات میں داخلہ لینے والے طالب علم کی پی ایم ڈی...

پنجاب کا پہلا اے آئی روڈ میپ تیار،وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دے دی

لاہور: پنجاب حکومت نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں بڑا قدم...

سینیٹ سیکریٹریٹ میں کفایت شعاری اقدامات کا اعلان، چار روزہ ورکنگ ویک نافذ

اسلام آباد:سینیٹ سیکریٹریٹ نے وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کفایت شعاری...

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...