Home تازہ ترین حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

حکومت کا جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ روز وزیراعظم ہاوٴس میں وفاقی اور صوبائی قیادت کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک موٴقف اپنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عسکری و سول قیادت، چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے بھی نمائندے شریک ہوئے۔
اجلاس میں دہشتگردی کے خلاف حکومت نے واضح اور دو ٹوک موٴقف اپناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کے حملہ آوروں کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ روایتی اور ڈیجیٹل میڈیا پر ملک دشمن مہم کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت قومی بیانیے کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا، قومی بیانیہ کمیٹی کو دہشتگردوں اور شرپسندوں کے سدباب کیلئے موٴثر اور سرگرم بیانیہ بنانے کی ہدایات کی گئی اور کہا گیا کہ قومی بیانیے اور ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے مواد کا سدباب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ملکی سلامتی اور ہم آہنگی کیلئے تمام صوبوں کا تعاون اور آپسی روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں چاروں صوبوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی بیانیے کو نوجوانوں تک پہنچانے کیلئے فلم اور ڈراموں میں ایسے قومی موضوعات اپنائے جائیں گے جس سے شر پسندوں کے بیانیے کا موٴثر مقابلہ ہوگا، قومی بیانیے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر بھی مواد نشر کیا جائے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے منفی معاشرتی اثرات کو اجاگر کیا جائے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کا سدباب ہونا چاہیے، ڈیپ فیک اور دیگر ذرائع سے بنائی گئی جھوٹی معلومات اور مواد کا مستند معلومات سے بھرپور جواب دیا جائے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی نصاب میں دہشت گردی کے حوالے سے آگاہی شامل کی جائے۔

Share
Related Articles

اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف بڑا مظاہرہ، ہزاروں افراد سڑکوں پر امڈ آئے

تل ابیب:تل ابیب میں وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ...

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

نیویارک: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے عید کے موقع پر مسلمانوں سے...

عید پر بھی غزہ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں آج دوسری عیدالفطر منائی...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان...