Home سیاست حکومت کا ڈیجیٹل دہشتگردی اور فیک اکاوٴنٹس روکنے کے لئے اہم اقدام

حکومت کا ڈیجیٹل دہشتگردی اور فیک اکاوٴنٹس روکنے کے لئے اہم اقدام

Share
Share

 

اسلام آباد: حکومت نے ڈیجیٹل دہشتگردی اور فیک اکاوٴنٹس روکنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا۔اب کسی کی ذاتی معلومات بنا اجازت استعمال پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان میں پہلی بار ڈیٹا پروٹیکشن بل تیار کر لیا گیا، یورپ، امریکہ، کینیڈا، برازیل، ارجنٹائن، سنگاپور اور ملائشیا کے بعد پاکستان میں بھی قوانین تیار کر لیے گئے ہیں۔

اب کسی کی ذاتی معلومات بنا اجازت استعمال پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

بل کے متن کے مطابق کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا ، ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کے لیے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔

بل کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کے لییلازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ ا?فیسرتعینات کرے۔

ذرائع کے مطابق اس بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد سٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل سے سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...