Home نیوز پاکستان حکومت کا عوام پر بجلی کا جھٹکا، نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

حکومت کا عوام پر بجلی کا جھٹکا، نوٹیفکیشن جاری، ایک یونٹ 48.84 روپے تک پہنچ گیا

Share
Share

اسلام آباد: حکومت نے عوام کو پھر بجلی کا جھٹکا دیدیا، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن نے جاری کیا۔ گھریلوصارفین کے لیےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12روپے تک اضافہ کردیا گیا۔ ماہانہ200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین کو صرف 3 ماہ کے لیے اس اضافے سےمستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔

باقی گھریلوصارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھادیا گیا جس کے نتیجے میں فی یونٹ بنیادی ٹیرف48روپے84پیسے تک پہنچ گیا۔
ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوگیا۔ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے اور 700 یونٹ سےزیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوگیا۔

401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپےاضافے سے41.36روپے اور 501 سے600یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے جبکہ 601سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوگیا۔

اگر بجلی کے بلز میں ٹیکسز کو ملایا جائے تو سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت اس سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔

ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے اور 51سے100 یونٹ تک کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہے گا.

Share
Related Articles

بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے پر ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بنچز اختیارات کیس کو ڈی لسٹ کرنے...

ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والے ملک دشمن ٹولے کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے...

ڈیجیٹل نیشن بل آزاد شہریوں کے لئے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیئرمین قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو خط

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے چیئرمین قائمہ کمیٹی...

امریکا کی نئی انتظامیہ کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں،پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہناہے کہ امریکا کی...