Home Uncategorized چوری روکنے کے لئے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس سسٹم نصب

چوری روکنے کے لئے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس سسٹم نصب

Share
Share

کوئینز لینڈ: ایک آسٹریلوی سپر مارکیٹ ‘Drakes’ نے اپنے اسٹور میں رکھے مہنگے گوشت کے پیکٹوں میں جی پی ایس لوکیٹر لگانے کی آزمائش شروع کردی ہے تاکہ چوری سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جاسکے۔

ایک جنوبی آسٹریلیائی سپر مارکیٹ کا برانڈ مہنگے گوشت چوری ہونے سے اس قدر پریشان ہو گیا ہے کہ بالآخر اس نے پیکٹوں کے اندر جی پی ایس سسٹم نصب کردیا ہے تاکہ اس کی نگرانی کی جاسکے۔

جی پی ایس سسٹم سے آراستہ پیکٹوں کا استعمال عام طور پر کافی مہنگی اشیا کی چوری کو روکنے کے لیے کیا جاتا ہے لیکن ڈریکس آسٹریلیا کا پہلا اسٹور ہے جس نے انہیں گوشت پر استعمال کیا ہے۔

ڈریکس کے ڈائریکٹر جان پال نے کہا کہ ہر سال جنوبی آسٹریلیا اور کوئنز لینڈ میں سپر مارکیٹ کی 67 شاخوں سے 12 ملین ڈالر مالیت کا گوشت چوری کرلیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کو امید ہے کہ نئے جی پی ایس لوکیٹر اس نقصان کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد کرے گا۔ اور اگر یہ طریقہ کارگر ثابت ہوا تو پورے آسٹریلیا میں موجود برانچز میں اس کا نفاذ کردیا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...