Home Uncategorized حبا بخاری نے شوہر کو اپنا بے بی قرار دے دیا

حبا بخاری نے شوہر کو اپنا بے بی قرار دے دیا

Share
Share

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے اپنے شوہر کو اپنا “بے بی” قرار دے دیا۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے سوال و جواب کے سیشن میں اداکارہ حبا بخاری نے اپنی سٹوری میں پرستاروں کے مختلف سوالات کے جواب دیئے تاہم ایک جواب ایسا تھا جو مداحوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

انسٹا گرام پر اداکارہ حبا بخاری کی جانب سے رکھے جانے والے سوال و جواب کے دلچسپ سیشن میں ایک صارف نے اداکارہ سے سوال کیا کہ “آپ کے کتنے بچے ہیں؟”۔

مداح کے سوال کا مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے اداکارہ حبا بخاری نے کہا کہ “فی الحال تو میرے شوہر ہی میرے لیے کسی بچے سے کم نہیں ہیں وہی میرے اکلوتے بے بی ہیں”۔

اداکارہ کی جانب سے بے تکے سوال کا انتہائی پرسکون ہو کر مزاحیہ انداز میں جواب دینا مداحوں کو بھا گیا، مداح اداکارہ کی حاضر جوابی کی تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...