Home Uncategorized حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں، ایران

حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں، ایران

Share
Share

تہران:ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملے فلسطینیوں کے پُراعتماد ہونے کا مظہر ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ حماس کے حملے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس آپریشن میں سرپرائز اور دیگر مشترکہ طریقے استعمال کیے گئے۔

ناصر کنعانی نے مزید کہا کہ حماس آپریشن کا طریقہ کار قابضین کے خلاف فلسطینی عوام کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

ادھر ترجمان عراقی حکومت نے کہا کہ فلسطینیوں کا اسرائیل کے خلاف آپریشن مسلسل قبضے کا قدرتی ردعمل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی کارروائی صیہونی قابض انتظامیہ کے دہائیوں کے جبر کا فطری نتیجہ ہے۔

ترجمان عراقی حکومت نے مزید کہا کہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی سے خطے کا استحکام بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...