Home سیاست حماد اظہر کا سائفر کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس سے تحقیقات کی اپیل

حماد اظہر کا سائفر کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس سے تحقیقات کی اپیل

Share
Share

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سائفر کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر چیف جسٹس سے تحقیقات کرنے کرنے کی اپیل کردی۔

سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم ایک بار پھر چیف جسٹس سے سائفر معاملے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے منٹس اور پریس ریلیز کو بھی انکوائری کیلئے استعمال کیا جانا چاہیے، ہم یہ بھی بتانا چاہیں گے کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے کہا اعظم خان اغوا ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس نے عدالت کے سامنے کہا اعظم خان کا ٹھکانہ معلوم نہیں ہے، اچانک اعظم خان سے منسوب بیانات کی فوری تحقیقات کی جانی چاہیے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...