Home Uncategorized 50 برس سے کوئی بھی ٹھوس غذا نہیں کھائی،خاتون کا حیرت انگیز دعویٰ

50 برس سے کوئی بھی ٹھوس غذا نہیں کھائی،خاتون کا حیرت انگیز دعویٰ

Share
Share

ویتنام: 75 سالہ خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ گزشتہ 50 برس سے کوئی بھی ٹھوس غذا نہیں کھا رہی، صرف پانی اور سافٹ ڈرنک پی کر زندگی گزار رہی ہے۔

ویتنام کے بنہے صوبہ کے علاقے لوس نن کمیون سے تعلق رکھنے والی 75 سالہ بوئیتھی لوئی نامی خاتون کی ظاہری صحت عمر کے لحاظ سے کافی اچھی ہے اور اس کی وجہ انکی خوراک ہے جو کہ زیادہ حیرت انگیز ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ انکی زندگی میں یہ سب کچھ 1963 میں اس وقت شروع ہوا جب ان پر اس وقت آسمانی بجلی گری جب وہ ویتنام کی جنگ کے دوران زخمی فوجیوں کے علاج کیلئے ایک پہاڑ پر گئی تھیں۔

آسمانی بجلی کا شکار ہونے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی تھیں تاہم ان کی جان بچ گئی تھی لیکن اس کے بعد وہ پہلے جیسی نہ رہیں، ہوش میں آنے کے بعد انہوں نے کئی روز تک کچھ بھی نہیں کھایا، جس کے بعد ان کے دوستوں نے انہیں شکر ملا ہوا پانی پلانا شروع کیا۔

اس واقعہ کے بعد چند سالوں تک تو انہوں نے ٹھوس خوراک استعمال کی کیونکہ انکے اہل خانہ اور دوست ایسا کرنے کیلئے اصرار کرتے تھے لیکن انہیں اب ایسی خوراک کی خواہش نہیں ہوتی تھی اور 1970 میں انہوں نے ٹھوس خوراک ترک کر دی اور صرف پانی اور سافٹ ڈرنک استعمال کرنا شروع کیا، اب ان کے گھر کے ریفریجریٹر اور فریزر پانی اور میٹھے سافٹ ڈرنک سے بھرے ہوئے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے گھر پر کھانے پکائے لیکن وہ خود اسے نہیں کھاتی تھیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...