Home Uncategorized حسینہ واجد کے بیٹے نے ملکی فوج سے جمہوری حکومت کے تحفظ کی اپیل

حسینہ واجد کے بیٹے نے ملکی فوج سے جمہوری حکومت کے تحفظ کی اپیل

Share
Share

 

واشنگٹن: شیخ حسینہ واجد کے استعفے اور بھارت روانگی پر امریکا میں موجود ان کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر فوج سے جمہوری حکومت کے تحفظ کی اپیل کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور ان کے مشیر صجیب واجد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ فوج اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کو روکیں۔

حسینہ واجد کے بیٹے نے فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ملک پر ایک منٹ کے لیے بھی کسی غیر منتخب حکومت کو اقتدار میں نہ آنے دیں۔

صجیب واجد نے زور دیا کہ آئین کی حفاظت اور اسے بحال رکھنا بھی فوج کی ذمہ داری ہے۔ اگر زبردستی کسی کو اقتدار پر قبضہ کیا گیا تو ملک کی سالمیت کو خطرہ ہوگا۔

حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے مزید کہا کہ ہم نے اتنے برسوں میں جو ترقیاں ہوئیں وہ سب صفر ہوجائیں گی اور ملک پھر پیچھے چلا جائے گا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...