Home نیوز پاکستان شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست کی سماعت،ریکارڈ طلب

شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کیخلاف درخواست کی سماعت،ریکارڈ طلب

Share
Share

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں رہنما پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے جامعہ کراچی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

عدالت نے شرمیلا فاروقی اور سندھ حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔

وکیل نے بتایا کہ کراچی یونیورسٹی نے 29 اگست 2023 کو شرمیلا فاروقی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری دی۔

درخواست گزار نے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کے پاس 2014 سے 2019 تک پی ایچ ڈی کرنے والوں کا کوئی ریکارڈ نہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شرمیلا فاروقی کو سیاسی بنیادوں پر پی ایچ ڈی کی ڈگری دی گئی ہے، عدالت شرمیلا فاروقی کی پی ایچ ڈی کی ڈگری منسوخ کرنے کا حکم دے۔

Share
Related Articles

خواتین کو کیسے لڑکے متوجہ کرتے ہیں؟ اداکارہ نمرہ شاہد نے دلچسپ رائے دے دی

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ شاہد نے خواتین کی...

پاکستان اور ایران کا مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق، تجارتی روابط میں بہتری کی امید

پاک ایران ٹرانسپورٹ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ پاکستان اور ایران...

وینزویلا میں تباہ کن زلزلہ، صدر مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس

وینزویلا میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پاکستان کے صدرِ مملکت...

9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

نویں محرم الحرام پر ملک بھر میں ماتمی جلوسوں کا انعقاد شہدائے...