ملاکنڈ:سوات موٹروے پر افسوسناک حادثہ، ٹنل نمبر 3 کے قریب تیز رفتار ٹرک کے الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 15 افراد جاں بحق اور 8 شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 اور موٹروے پولیس نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 4 شدید زخمیوں کو بعد ازاں سوات ریفر کر دیا گیا ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا خاندان سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے گبرال سے تعلق رکھتا تھا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری اور مبینہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرک موٹروے پر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔