Home Uncategorized بھارت میں موسلا دھار بارش، تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

بھارت میں موسلا دھار بارش، تاج محل کی چھت ٹپکنے لگی

Share
Share

آگرہ: بھارت کے سب سے مشہور مقام اور دنیا کے عجائب میں سے ایک تاج محل کی چھت سے تین روز سے جاری موسلا دھار بارش کے بعد پانی رسنے لگ گیا۔

بھارت میں یادگاروں کی دیکھ بھال کی ذمہ دار سرکاری ایجنسی نے کہا ہے کہ وہ 17 ویں صدی کے مقبرے کو پہنچنے والے نقصان کی فوری تحقیقات کر رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ایک ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ تاج محل کے چار باغوں میں سے ایک مکمل طور پر پانی میں ڈوب گیا ہے۔ عمارت کے اندر عکس بندی کی سختی سے ممانعت ہے، جہاں حکام کا کہنا ہے کہ پانی کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔

آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ایک سینئر افسر راج کمار پٹیل کا کہنا تھا کہ مرکزی مقبرے کے اندر نمی کامشاہدہ کیا گیا۔ عین ممکن ہے گنبد کے پتھروں میں بال (ہیر لائن) آگیا ہو، جس کی وجہ سے پانی کا رساؤ ہوا ہو۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جگہ پانی کے قطرے گر رہے ہیں، اس کی جانچ کی جا رہی ہے، تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ پانی مسلسل ٹپک رہا ہے یا یا وقفے وقفے سے۔ کسی بھی صورت میں، ضرورت کےمطابق مرمت کی جائے گی۔ بارش رکنے کے بعد باغ کو دوبارہ ٹھیک کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...