Home Uncategorized اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے ایک صہیونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے ایک صہیونی فوجی ہلاک، متعدد زخمی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل کے علاقے مغربی گلیلی میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں صیہونی فوج کا ایک اہلکار مارا گیا جب کہ متعدد زخمی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون حملے میں ان کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا جس کی شناخت 45 سالہ چیف وارنٹ آفیسر محمود عماریہ کے نام سے ہوئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مارے گئے اسرائیلی فوجی کا تعلق ابٹن کے علاقے سے تھا اور وہ 300 ویں “بارم” ریجنل بریگیڈ میں تعینات تھا۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان سے دھماکا خیز مواد سے لدے 5 ڈرونز اسرائیل کی جانب داغے جن میں سے 3 کو آئرن ڈوم ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ناکارہ بنادیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سرزمین پر گرنے والے دو ڈرونز میں سے ایک فوجی کیمپ پر گرا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاہم بیان میں زخمی اہلکاروں کی تعداد نہیں بتائی گئی۔ دوسری جانب آزاد ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ تعداد 5 سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

ادھر حزب اللہ نے اسرائیلی سرزمین پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی شہید جانبازوں کے بدلے میں کی گئی۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...