Home کھیل ہیبا سعدیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہیبا سعدیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

Share
Share

ویلنگٹن:ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں فلسطین سے تعلق رکھنے والی ہیبا سعدیہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی حجابی ریفری ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ہیبا سعدیہ نے ویمنز اے ایف سی کپ، ایشین کپ کے علاوہ ورلڈکپ کوالیفائرز اور 2020 ٹوکیو اولمپکس میں بھی امپائرنگ کے فرائض نبھائے اور فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک رہیں۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہیبا سعدیہ نیوزی لینڈ میں ویمن فٹبال ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں ریفری کے فرائض سرانجام دیئے۔

34 سالہ ہیبا سعدیہ فلسطین میں پیدا ہوئیں تاہم شام منتقل ہوگئیں، سال 2010 میں یونیورسٹی میں کھیلوں کی تعلیم کے دوران انہوں نے دیکھا کہ کوئی بھی خاتون ریفری کی تربیت میں حصہ نہیں لے رہی تو انہوں نے اسے جانے کا فیصلہ کیا۔

شام میں خانہ جنگی کے بعد سعدیہ 2012 میں ملائیشیا گئیں اور وہاں ریفری کے فرائض سرانجام دیئے، 2016 کے آخر میں اقوام متحدہ کے آبادکاری پروگرام کے تحت وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سوئیڈن منتقل ہوئیں اور وہاں ویمنز لیگ میں ریفری کی ذمہ داریاں ادا بعدازاں انہیں مینز مقابلوں میں بھی فرائض سونپے گئے۔

ہیبا سعدیہ نے ویمنز اے ایف سی کپ، ایشین کپ کے علاوہ ورلڈکپ کوالیفائرز اور 2020 ٹوکیو اولمپکس میں بھی امپائرنگ کے فرائض نبھائے اور فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”مجھے ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ فلسطینی ریفری ہونے پر بہت فخر ہے اور امید ہے کہ میرے اس مقام تک ا?نے کے بعد دیگر خواتین کیلئے راستہ ہموار ہوگا“۔

Share
Related Articles

چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے پاکستان کوچھ وکٹوں سے شکست دے دی،ویرات کوہلی کی شاندار سنچری

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں بھارت نے ویرات...

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تاریخی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

دبئی:بھارت کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے لیجنڈری...

پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی،صدرزرداری نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

لاہور: لاہور ریس کلب میں منعقدہ پاکستان ڈربی ریس 2025 میں سردار...

انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے پرمداحوں کی آئی سی سی پر کڑی تنقید

لاہور:انگلیںڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی...