Home تازہ ترین اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقاء کی ضامن ہے،یوسف رضا گیلانی

اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقاء کی ضامن ہے،یوسف رضا گیلانی

Share
Share

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی اور بقا ءکی ضامن ہے۔ وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ FLAME کانفرنس 2025 کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے صرف تدریسی مراکز نہیں بلکہ قوم سازی کے اہم ستون ہیں، اور اساتذہ کردار سازی، جمہوری اقدار کے فروغ اور فکری آزادی کے محافظ ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ HEDP پروگرام کے تحت ملک بھر کی 86 سرکاری جامعات کے 4,000 سے زائد اساتذہ و منتظمین کو تربیت فراہم کی گئی، جسے انہوں نے ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

انہوں نے خواتین کی قیادت و شمولیت کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی صنفی مساوات کے بغیر ممکن نہیں۔سید یوسف رضاگیلانی نے عالمی شراکت داروں جیسے ورلڈ بینک اور برٹش کونسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ FLAME کانفرنس کے نتائج کو پالیسی اصلاحات اور عملی اقدامات میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...