Home سیاست ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ہانگ کانگ سپر سکسز، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Share
Share

ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

مونگ کوک میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 6 اوورز میں آسٹریلیا نے گرین شرٹس کیخلاف 107 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈینبیل کرسچن نے 8 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جیک ووڈ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ کپتان فہیم اشرف نے حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز جارحانہ رہا، آصف علی نے 8 گیندوں پر 32 جبکہ محمد اخلاق نے 10 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ کپتان فہیم اشرف 19 اور عامر یامین 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے اینڈریو فیکیٹ اور فواد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بالنگ کے دوران آصف علی نے اینے ایک اوور میں 37 رنز لٹائے تھے، جس میں 6 چھکے اور ایک وائیڈ بال شامل تھی۔

Share
Related Articles

صدرزرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، دبئی منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں ،شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ...

دہشت گردی سنگین مسئلہ ہے، اس پر سیاست سے گریز کیا جائے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے...

علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد متوقع، عمران خان سے ملاقات کا امکان

راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی آج اڈیالہ جیل آمد...

اعظم سواتی کی ملاقات فہرست کے مطابق کرائی گئی، ترجمان بانی پی ٹی آئی

راولپنڈی:بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی...