Home سیاست امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،بیرسٹر گوہر

امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، عدالت کا ہر فیصلہ قبول کریں گے،بیرسٹر گوہر

Share
Share

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ امید ہے بلے کا نشان واپس مل جائے گا، ہم عدالت کے ہر فیصلے کو قبول کریں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے پانچ گھنٹے سماعت کی، بدھ کو باقی فریقین کو سنا جائے گا، امید ہے بدھ کو فیصلہ بھی آجائے گا۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے ایک آرڈر چیلنج کیا تھا، اگر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ آتا ہے تو سپریم کورٹ کیس کی پھر ضرورت نہیں، کسی پارٹی کیساتھ فی الحال کوئی اتحاد نہیں، وکلاء کا بھی حصہ ہے ان کو بھی ٹکٹ دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور ہمارے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، ہمارا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، جس کو ٹکٹ ملے گا وہی الیکشن لڑے گا باقی اس کے حق میں دستبردار ہوں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...