Home نیوز پاکستان اسلام آباد سے باہر واقع ہاوٴسنگ سوسائٹیز کو اسلام آباد کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد سے باہر واقع ہاوٴسنگ سوسائٹیز کو اسلام آباد کا نام استعمال کرنے سے روک دیا گیا

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد سے باہر واقع ہاوٴسنگ سوسائٹیز کو اسلام آباد کا نام استعمال کرنے سے روک دیا ۔عدالت کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں، سوسائٹیز کے خرچ پر اشتہار دیے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے ہاوٴسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف کیس کا فیصلہ جاری کر دیا جس میں اسلام آباد کی حدود سے باہر واقع 18 ہاوٴسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن منسوخی کو کالعدم قراردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18 ہاوٴسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن بحال کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس حوالے سے اسلام آباد سے باہر سوسائٹیز کو نام کے ساتھ اسلام آباد کا لفظ ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی سے تاثر ختم ہوگا کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں واقع ہیں، سوسائٹیز کے خرچ پر اشتہار دیے جائیں کہ یہ سوسائٹیز اسلام آباد کی حدود میں نہیں ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آگاہی کے لیے اشتہارات ہاوٴسنگ سوسائٹیز کے دفاتر کے باہر مستقل چسپاں کیے جائیں، اسلام آباد کا نام استعمال کر کے تاثر دیا جارہا ہے کہ سوسائٹیز اسلام آباد میں واقع ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے رجسٹریشن منسوخی پر قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، رجسٹرار پہلے خود مطمئن ہوں کیا سوسائٹیز نے رجسٹریشن کے ایک سال میں ڈویلپمنٹ شیڈول دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار انکوائری کرے گا کہ ہاوٴسنگ سوسائٹیز کے پاس کیا اسکیم چلانے کی صلاحیت ہے، مختلف انکوائریز کے بعد رجسٹرار سوسائٹیز دوبارہ کارروائی کر سکیں گے، رجسٹرار تصدیق کرے گا کہ کیا سوسائٹیز نے مقررہ وقت میں ڈیٹا فراہم کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار انکوائری کرے گا کیا سوسائٹیز نے پراجیکٹس بروقت مکمل کیے، سوسائٹیز نے پراجیکٹ پر عملدرآمد کا ڈیٹا نہیں دیا تو رجسٹرار کارروائی کر سکتا ہے۔

عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رجسٹرار پنجاب کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے بھی معاونت لے سکے گا، 2 ماہ میں رجسٹرار کوآپریٹو ہاوٴسنگ سوسائٹیز رجسٹرار ہائیکورٹ کو رپورٹ دیں، عدالت کے سامنے آیا ہے کہ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز نے کبھی بھی قانون پر عمل نہیں کرایا اور ہاوٴسنگ سوسائٹیز کی ورکنگ اور ان کے فنانشل افیئرز کو کبھی مانیٹر نہیں کیا گیا۔

Share
Related Articles

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...

اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

واشنگٹن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ Ishaq Dar اور امریکی وزیر خارجہ...

وفاقی حکومت کا عید پر بڑا ریلیف: پیٹرول اور ڈیزل 22، 22 روپے فی لیٹر سستا

عوام کے لیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی اسلام...

سوات موٹروے حادثہ: 16 مسافر جاں بحق، 8 شدید زخمی

صوابی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ Swat Motorway پر اسماعیلہ کے قریب...