Home Uncategorized بھارت میں سکول ٹیچرکا نو عمر مسلمان طالب علم پربدترین تشدد

بھارت میں سکول ٹیچرکا نو عمر مسلمان طالب علم پربدترین تشدد

Share
Share

نئی دہلی: بھارت میں اسکول ٹیچر نے نو عمر مسلمان طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔استاد نے بچے کو ہندی کی کتاب گھر بھول کر آنے پر بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 11 سالہ طالب علم ارباز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ ارباز پر استاد نے ہندی کی کتاب گھر بھول کر آنے پر بہیمانہ تشدد کیا۔

رپورٹ میں واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ استاد نے ارباز کو کلاس سے باہر جانے کے لیے کہا۔ ارباز جیسے ہی باہرجانے کے لیے اٹھا استاد نے اس کا راستہ روک لیا اور ارباز پرتھپڑ، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ بدترین تشدد کے بعد ارباز کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ارباز کے والد محمد رمضانی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی گئی جس کے واضح نشانات موجود ہیں۔ گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ اسکول انتظامیہ نے بھی استاد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...