Home Uncategorized حوثیوں کا اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی سٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم

حوثیوں کا اقوام متحدہ کے امریکی اور برطانوی سٹاف کو یمن چھوڑنے کا حکم

Share
Share

صنعاء: حوثیوں نے یمن پر حملوں کے بعد اقوام متحدہ اور اس کی متعلقہ ایجنسیوں میں کام کرنے والے برطانوی اور امریکی سٹاف کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثیوں کے زیرکنٹرول دارالحکومت صنعا میں حکام نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر کو خط لکھ کر وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اور برطانوی شہریت والے سٹاف ممبر کے پاس ملک چھوڑنے کیلئے ایک ماہ کی مہلت ہے، ڈیڈ لائن ختم ہونے کے فوراً بعد ملک چھوڑ دیں، ڈیڈلائن کے بعد ملک چھوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کا نوٹس دیا جائے گا۔

ادھر اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے لکھے گئے خط کا تمام شراکت داروں کو علم ہے اور دیکھ رہے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہوگا، یمن میں اقوام متحدہ کے ہیومینیٹیرین کوارڈینیٹر پیڑٹ ہاکنس بھی برطانوی شہری ہیں۔

خیال رہے کہ حوثیوں کی جانب سے ملک چھوڑنے کا حکم امریکا اور برطانیہ کی جانب سے مشترکہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے، امریکا نے خود سے بھی کئی ایک حملے کیے ہیں جب کہ منگل کو برطانیہ کے ساتھ مل کر بھی حوثی ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...