پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس وقت بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے بطور اسپن بولنگ کوچ خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد مشتاق احمد نے بے انتہا محنت کی اور اسی محنت کی بدولت انہیں 1992 کے ورلڈکپ اسکواڈ میں بھی جگہ ملی۔
انہوں نے کرکٹ کی دنیا میں مختلف کردار ادا کیے اور لوگوں کی بہت عزت اور تعریفیں وصول کیں۔
رواں سال اپریل میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے مشتاق احمد کی تعیناتی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا گیا تھا۔
مشتاق احمد نے زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اسپن بولنگ کوچ کے طور پر بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کیا تھا جبکہ رواں سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ذمہ داریاں نبھائیں ہیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اسپن بولنگ کنسلٹنٹ رہ چکے ہیں۔
مشتاق احمد این سی اے میں انڈر 16، انڈر 19 اور این سی اے کے پروگرامز کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔
مشتاق احمد انگلینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے ساتھ بھی اسپن بولنگ کی بہتری کے لیے کام کر چکے ہیں۔
مشتاق احمد نے پاکستان کیلئے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔