Home کھیل بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟

بھارتی ٹیم کو ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟

Share
Share

بارباڈوس:آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل دوسری بار جیتنے والی بھارتی ٹیم نے کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھائی اور اس کے ساتھ ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کو 24 لاکھ ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 68 کروڑ سے زائد) کی رقم ملے گی۔ یہ سال 2022 میں ہونے والے آخری میگا ایونٹ سے کئی گنا زیادہ ہے جس میں فاتح انگلینڈ کو 10 لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔

رنر اپ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 12 لاکھ 80 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 35 کروڑ سے زائد) کی انعامی رقم ملے گی۔

Share
Related Articles

خوشدل شاہ کی چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شمولیت متوقع

لاہور :پاکستان کے آل راوٴنڈر خوشدل شاہ بھی چیمپئنز ٹرافی اور سہ...

چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل پرومو جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پرومو...

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...