اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنے لوگوں کیخلاف کیسے مقدمات چلائیں گے ملک کو نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے صلح کی طرف جائیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک بھر میں 8 سے 10 ہزار افراد گرفتار ہیں۔ ملک کا نقصان ہو رہا ہے بہتر ہے معاملہ صلح کی طرف جائے۔ملک میں کوئی قانون ہو تو بات کی جائے۔
آرمی اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت گرفتاریوں سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہاکہ اپنے لوگوں کیخلاف کیسے مقدمات چلائیں گے۔ سیاسی درجہ حرارت نیچے نہیں آرہا۔ پی ٹی آئی کی دیگر قیادت بھی اڈیالہ جیل میں ہے۔