Home Uncategorized انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ،اقوام متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلادیش بھیجنے کا فیصلہ

Share
Share

 

ڈھاکا: اقوام متحدہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے اپنی ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلا دیش بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ 1971 میں بنگلادیش کے قیام کے بعد پہلی بار اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم آئندہ ہفتے ملک کا دورہ کرے گی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ پروفیسر محمد یونس سے فون پر گفتگو کی اور فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بھیجنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔

وولکر ترک نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکجہتی کا اظہار کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا یقین دلایا۔

جس پر محمد یونس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کا تحفظ کسی بھی حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے جسے یقینی بنانا عالمی اداروں کی بھی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں طلبا احتجاجی تحریک کے دوران 400 سے زائد افراد مارے گئے تھے جن میں بڑی تعداد طلبا اور عام شہریوں کی تھی جن میں سے 3 افراد کے قتل کی ایف آئی آر شیخ حسینہ واجد اور ان کے 15 حکام کے نام کاٹی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...