Home سیاست شہادت حسینؓ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کاپیغام ہے،بلاول بھٹو

شہادت حسینؓ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کاپیغام ہے،بلاول بھٹو

Share
Share

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ امام حسینؓ اور ان کا گھرانہ اسلامی اقدار کی حفاظت، انصاف، ہر ظلم کے خلاف کربلا میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئ شہادت حسینؓ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کاپیغام ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں حضرت امام حسینؓ ، شہدائے کربلا اور انکے رفقاء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور رفقاء کی قربانی ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑے ہونے کا دیرینہ پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہم سب کے لیے حق، انصاف، اور صداقت کے اصولوں کو قائم رکھنے کی یادگار ہے، امام اور ان کے خاندان کے قربانیاں تمام انسانیت کے لیے روشنی کا چراغ ہیں، شہداء کربلا کی ظالم کے خلاف جدوجہد کی کہانی ہر مظلوم انسان کی درسگاہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امام حسینؓ اور ان کا گھرانہ اسلامی اقدار کی حفاظت، انصاف، ہر ظلم کے خلاف کربلا میں لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، ان کا پیغام ظلم کے خلاف اتحاد، امن اور آہنگی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا کی قربانی انتشار پسندی سے انکار کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، کربلا کا پیغام ہے کہ امت مسلمہ کو انتشار پھیلانے والوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

یاد رہے کہ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں عاشورہ محرم کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...