Home سیاست میں مشتعل ہوں نہ جذباتی،فوکل پرسن گورنر سٹیٹ بینک تو نہیں ہوتا،شیر افضل مروت

میں مشتعل ہوں نہ جذباتی،فوکل پرسن گورنر سٹیٹ بینک تو نہیں ہوتا،شیر افضل مروت

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے میں مشتعل ہوں نہ جذباتی،فوکل پرسن گورنر سٹیٹ بینک تو نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا ہاں میں ان بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوں۔

شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کور کمیٹی کا اجلاس ختم نہیں ہوتا اور یہ جھوٹ بول کر میڈیا پر خبر چلا دیتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ایک جلسہ اب تک نہیں ہوسکا، میرا تعلق جلسے جلوس اور احتجاج تک ہے، بانی پی ٹی آئی کا حکم ہوتا ہے وہ کرتا ہوں، فوکل پرسن سے متعلق یہ نان ایشوز ہیں.

شیر افضل مروت نے مزید کہا "فوکل پرسن کیا گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ ہے جو اتنا اہم ہے؟ خان صاحب کے 6 فوکل پرسن ہیں جو ایک ایک بندے کی ملاقات کرواسکتا ہے۔

چھوڑو یار سازشوں کو یہ کوئی کشمیر کا مسئلہ نہیں ہے،کہامیں نہ مشتعل ہوں، نہ جذباتی ہوں کہ ان بونوں کے اچھلنے پر پریشان ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 6 ججز کا خط لمحہ فکریہ ہے، سائفر کیس میں تاخیر سمجھ سے بالاتر ہے، کوشش ہوگی کہ عید پر بانی پی ٹی آئی کارکنان سے ملیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...