Home تازہ ترین میں بھاگنے والی عورت نہیں، بشریٰ بی بی

میں بھاگنے والی عورت نہیں، بشریٰ بی بی

Share
Share

چارسدہ :بانی تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں بھاگنے والی عورت نہیں، مجھے ڈی چوک میں اکیلا چھوڑ دیا گیا تھا۔
چارسدہ میں بشریٰ بی بی اسلام آباد دھرنے میں جاں بحق ہونے والے تاج الدین کے گھر گئیں جہاں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہادتوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں تھی۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا تھا لوگ جھوٹ کیوں بول رہے تھے، ڈی چوک پر رات ساڑھے 12 بجے میں اپنی گاڑی میں اکیلی تھی، کسی کو نہیں پتہ تھا کہ میری گاڑی کون سی ہے، وہ ڈی چوک زبردستی خالی کرا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ خان کے لیے نکلنے والوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑ سکتی تھی، میں وہاں سے نہیں ہٹی تھی کیونکہ خان نے ہٹنے کا نہیں کہا تھا، میں نے سب کو کہا تھا مجھے اکیلا نہیں چھوڑنا۔

Share
Related Articles

پاکستان اپنے شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری...

بھارت کا سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر 7 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان

نئی دہلی بھارت نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر...

سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں بھی تاریخ ساز رہا

اسلام آباد(فہیم خان )سال 2024 ہر میدان کی طرح انتخابی میدان میں...

افغانستان کو کالعدم ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کرنا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے افغانستان...