Home سیاست ‎کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض

‎کمشنر راولپنڈی سے میرا کوئی تعلق نہیں، بغیر ثبوت انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں، ملک ریاض

Share
Share

‎ اسلام آباد: مشہور بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، بغیر ثبوت مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔

‎سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ ‘بہت افسوس ناک بات ہے جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو ہر کوئی بغیر دلیل کے مجھ پر الزام لگاتا ہے، بغیر ثبوت کے مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں’۔

‎انہوں نے کہا کہ ‘میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھی تیار ہوں’۔

‎ملک ریاض نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاکستان میں استحکام اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔

‎یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا میں کمشنر راولپنڈی کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

‎لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، ملک کی پیٹھ میں جو چھرا گھونپا گیا وہ مجھے سونے نہیں دیتا، میں سکون کی موت مرنا چاہتا ہوں اور مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...