Home سیاست کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا،چوہدری نثار

کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا،چوہدری نثار

Share
Share

ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ میں کسی سیاسی جماعت کی دم پکڑ کر نہیں بلکہ عوام کی طاقت سے ایم این اے بنوں گا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹیکسلا والو میرا یہ مان اور عزت آپ کی وجہ سے ہے، مخالفین پر تنقید پسند نہیں، کارکردگی پر بات کرنا چاہتا ہوں، ن لیگ میرے ہاتھوں میں پیدا ہوئی اور پلی بڑھی، میں نے ن لیگ میں 35 سال گزارے، ان پر تنقید کرنا اچھا نہیں لگتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 54 سال سے میرا دوست ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مشکل میں ہے کس طرح اس پر تنقید کروں، مخالفین کو 8 فروری کو میرا ووٹر جواب دے گا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان میں سب سے پہلے اگر کسی گاؤں کو سوئی گیس ملی تو وہ واہ گاؤں تھا، میرے مخالف نے پی آئی اے کا بھی بٹھا بٹھایا اور واہ جنرل ہسپتال کا بھی بٹھا بٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ن لیگ سے اپنی عزت نفس کی خاطر ناراض ہوا، میں بزرگوں کے سامنے تو ہاتھ باندھ کے کھڑا ہو سکتا ہوں مگر بچوں کے سامنے نہیں، پچھلی بار کی طرح آپ کے ووٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا۔

Share
Related Articles

ججز منتقلی معاملہ: بیرسٹر گوہر کی مخالفت، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں شرکت کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے...

بانی پی ٹی آئی کا آنکھوں کا علاج: پمز اسپتال کی وضاحت جاری

اسلام آباد: پمز اسپتال انتظامیہ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے آنکھوں...

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...