Home #ٹرینڈ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

Share
Share

فلوریڈا :امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اب نئی بلندیوں پر پہنچے گا۔ میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا۔
فلوریڈا کے شہر پام بیچ میں حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے آج تاریخ رقم کی ہے۔ امریکا میں سنہری دور کا آغاز ہونے والا ہے، ملک کے تمام معاملات اب ٹھیک کریں گے، ایسی کامیابی امریکی عوام نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایسی سیاسی جیت اس سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی، امریکا کو محفوظ، مضبوط اور خوش حال بناوٴں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں گے، باقی کی سوئنگ اسٹیٹس میں جیت کر 315 الیکٹورل ووٹ حاصل کریں گے، حامیوں کا شکریہ، آپ کے ووٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں تھی۔
خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے، ایک بار پھر اعتماد کرنے پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جن لوگوں نے میرا ساتھ دیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سینیٹ میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے، سینیٹ میں ہماری جیت غیر معمولی ہے، مجھے 315 الیکٹورل ووٹ جیتنے کی اْمید تھی، امریکا کے تمام معاملات اب ٹھیک ہونے والے ہیں، عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سرحدوں کو سیل کرنا پڑے گا، امریکا میں جو بھی آئے گا وہ قانونی طور پر آئے گا، میں کوئی نئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جاری جنگوں کو ختم کروں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو وعدے کیے ہیں انہیں پورا کروں گا، ہم ٹیکسوں میں کمی کریں گے، قرضے ادا کریں گے، میں آپ کے لیے، آپ کے خاندان اور آپ کے مستقبل کے لیے ہر ایک دن لڑوں گا

Share
Related Articles

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج،باضابطہ گرفتار

راولپنڈی :پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر...

بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا

اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ...

پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے دہشت گردوں کو عبرت ناک شکست دیں گے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو میلی آنکھ...

عالمی بینک نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو “انتہائی غیر منصفانہ اور بے ہودہ” قرار دیدیا

اسلام آباد: عالمی بینک (ورلڈ بینک) نے پاکستان کے ٹیکس نظام کو...