Home سیاست این اے 128 کی سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا،عون چوہدری

این اے 128 کی سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا،عون چوہدری

Share
Share

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چوہدری نے کہا ہے کہ اس حلقہ سے سیٹ جیت کر میاں نوازشریف کو تحفے میں دوں گا۔

حلقہ این اے 128 لاہور سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چوہدری کا کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں نواز شریف كے اعتماد كا شكر گزار ہوں، ن لیگ پچھلے 10 سال سے این اے 128 كی سیٹ ہار رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء سے 2022ء تك پاكستان كے ساتھ جو ہوا وہ بڑا شرمناك تھا، میں نے سابق جماعت كے ساتھ 10 سے 12 سال دن رات محنت سے كام كیا، اس مقصد كے لئے كام كیا كہ شاید یہ پاكستان كی ترقی كیلئے جدوجہد ہو رہی ہے، لیكن تكلیف اس وقت ہوئی كہ جب پتہ چلا یہ تو اپنی ذات كیلئے جدوجہد ہو رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب لاہور آتا تھا تو بڑا خوش ہوتا تھا میرا شہر كتنی ترقی كر گیا ہے، لاہور شہر كی ترقی كی وجہ صرف ایك یہی تھی كہ یہاں کی لیڈر شپ میاں نوازشریف اور شہبازشریف كے پاس تھی، میاں شہبازشریف كے ویژن كی وجہ سے لاہور شہر نے ترقی كی، ہمیں فخر ہے ہم لاہور كے رہائشی ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...