Home سیاست نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے

نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے

Share
Share

زیورخ: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی اقتصادی فورم کے 54 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے زیورخ پہنچ گئے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیورخ آمد پر پاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، پاکستانی سفیر عامر شوکت نے استقبال کیا، نگران وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر مختلف موضوعات پر مبنی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

انوارالحق کاکڑ ’ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘ کے موضوع پر تقریب سے خطاب بھی کریں گے، نگران وزیراعظم عالمی سیاسی شخصیات اور سرمایہ کاروں و کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

نگران وزیراعظم ملاقاتوں کے دوران بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...