Home کھیل آئی سی سی کا انڈر-19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان،میزبان ملک کا نام بھی سامنے آگیا

آئی سی سی کا انڈر-19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان،میزبان ملک کا نام بھی سامنے آگیا

Share
Share

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر-19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

دوسرے انڈر 19 ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کی میزبانی ملائیشیا کے سپرد کی گئی ہے، ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ کے گروپ اے میں بھارت، ویسٹ انڈیز ،سری لنکا اور ملائیشیا شامل ہوں گی جبکہ گروپ بی پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر اور سماؤ شامل ہیں، اس کے علاوہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلادیش ،ایشیا کوالیفائر اور اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔

گروپس کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری جبکہ فائنل 2 فروری کو ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں شریک بھارتی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

Share
Related Articles

ملتان ٹیسٹ ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر 20 سال پرانا ریکارڈ توڑڈالا

ملتان :ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے...

بابراعظم کی ساجد کے سر پر طبلہ بجانے کی ویڈیو وائرل

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسری اننگز میں ویسٹ انڈین کھلاڑی کی وکٹ لینے...

ملتا ن ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

ملتان:ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی...

جلد فٹ ہونے کی پوری کوشش کروں گا، صائم ایوب

لندن : لندن میں زیر علاج پاکستانی اسٹار بیٹر صائم ایوب نے...