دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کھلاڑیوں کی سزاؤں کا اعلان کردیا۔
فاسٹ بولر حارث رؤف دو میچز کیلئے معطل ہوگئے۔حارث رؤف جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی دو میچ نہیں کھیل سکیں گے۔مجموعی طور پر حارث رؤف پر میچ فیس کا 60فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادوو پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کیا اور دو ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیئے گئے۔
صاحبزادہ فرحان کوآفیشل وارننگ کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔تماشائیوں کی جانب غیر اخلاقی اشارہ کرنے کے باوجود آئی سی سی نے ارشدیپ سنگھ کو قصوروار نہیں ٹھہرایا۔کھیل کی روح کو نقصان پہنچانے پر بھارتی بولر جسپریت بمرا کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔