دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دے دیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سوریا کمار کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق سوریا کمار یادو پر سیاسی بیان دینے کا الزام ثابت ہوا ہے، آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈ سن نے فیصلہ سنایا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد آئی سی سی جاری کرے گا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانے کا امکان ہے۔