Home sticky post 6 اگر بھارتی سرپرستی میں افغانستان نے جنگ کاراستہ چنا ہےتو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے،خواجہ آصف

اگر بھارتی سرپرستی میں افغانستان نے جنگ کاراستہ چنا ہےتو ہم بھی بھرپور جواب دیں گے،خواجہ آصف

Share
Share

اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ اگر ہندوستان کی آشیر باد کے ساتھ یا ان کی سرپرستی میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف جنگ کرنی ہے تو پھر ٹھیک ہے،راستہ اگر انہوں نے یہ چننا ہے توپھر ہم بھی اس راستے پر ان کا پورا مقابلہ کریں گے۔

ایک میں وزیردفاع نے کہاکہ سب سے بڑا دوستی یا ہمسائیگی کا مظاہرہ یہ ہے کہ یہاں پر 50 لاکھ کے قریب افغانی 35، چالیس سال سے بیٹھا ہوا ہے وہ ایک بھی ثبوت بتادیں جو ہمارے ساتھ انہوں نے خیر سگالی یا بھائی چارے کا دیا ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مجھے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے معاملے کی آئینی اور قانونی پیچیدگیوں کا نہیں پتہ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں ٹی ایل پی کے لوگوں کے لئے فاتحہ کا کہا گیا ہے۔جو افغانستان کے ساتھ جنگ میں ہمارے 23 بچے شہید ہوئے ان کے متعلق انہوں نے کچھ نہیں کہا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ تصادم میں جو پولیس کی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے متعلق بھی کچھ نہیں کہا۔سیلیکیٹو محب وطنی وارے میں نہیں ہے کہ آپ اپنے آپ کو اول پاکستانی بھی کہیں، اس میں سیلیکیٹو محب وطنی کا مظاہرہ کریں مجھے اس سے اتفاق نہیں، اس پر شدید اختلاف ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...