Home سیاست عمران خان کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے،علی امین گنڈاپور

عمران خان کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے،علی امین گنڈاپور

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے عمران خان کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے، جیل میں عمران خان کو سہولیات نہیں دی جا رہیں، کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے، میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں، بہت جلد پورے پاکستان کو بند کر کے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرینگے، اس حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے غداری کرنے والوں کے لئے ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔

Share
Related Articles

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مالی سال کے آخر تک صوبے...

سب سے زیادہ آمرانہ دور جنرل ضیاء کا تھا، جسٹس اطہر من اللّٰہ

لاہور:سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ...

کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل سرپلس میں رہنا معاشی پالیسیوں کی درست سمت ہونے کی سند ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مسلسل تیسرے ماہ سرپلس رہنے کا...

پی ٹی آئی کو ہائی کورٹ جانے پر مزید مایوسی ہوگی کیوں کہ یہی فیصلہ برقرار رہے گا،فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مذاکرات کرنے والے...