Home سیاست ‎بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے،خواجہ آصف

‎بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے،خواجہ آصف

Share
Share

‎اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ یہ صرف الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بڑھکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا۔

‎اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کرنے کی کوشش کی، ہم نے خیرات میں ان کا پائلٹ واپس کیا تھا، یہ دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں، جو پہلے ہوا وہی ان کے ساتھ اب ہوگا۔

‎انہوں نے کہا کہ یہ صرف الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بڑھکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی ہو، بھارت دہشتگرد کارروائیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے۔

‎خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دیتا ہے، بھارت محتاط ہو کر بیانات دے، الیکشن کے چکر میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے، ایسا نہ ہو ان کا جہاز بھی گرے اور خیرات میں پائلٹ بھی واپس کرنا پڑے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...