Home سیاست 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا،شیخ رشید

27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا،شیخ رشید

Share
Share

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ یہ ترمیم ن اور ش کے گلے پڑے گی، انہیں کچھ نہیں ملے گا

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کال دیں گے۔ 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو حکمرانوں کو لگ پتہ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم ن اور ش کے گلے پڑے گی، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ سے جو ہورہا ہے وہ کہنے کی ضرورت نہیں۔ آرمی چیف سے ایک بار پھر سے اپیل ہے کہ سانحہ نو مئی میں بے گناہ گرفتار ریڑھی قلفی والے اور مزدوروں کو معاف کر دیں غریب کے لیے عدالتوں میں آنا آسان نہیں ہے۔

Share
Related Articles

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...

خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالوں کا، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد:خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ...

مسائل کا واحد حل جمہوری عمل میں پوشیدہ،اپوزیشن کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بن رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

ڈی آئی خان:سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان...