Home Uncategorized پاکستان چاہے تو ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں،افغان طالبان

پاکستان چاہے تو ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں،افغان طالبان

Share
Share

 

کابل: افغان طالبان نے ایک بار پھر پاکستان اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔

برطانوی ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان چاہے تو ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، ہم کسی کو بھی افغانستان سے کسی دوسرے ملک میں جنگ کی اجازت نہیں دیتے۔

ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ ہم ثالثی کریں گے کیونکہ ہم یہ پہلے بھی کر چکے ہیں اور پھر کریں گے، ہم جنگ کو پسند نہیں کرتے اور کسی کو افغان سر زمین پاکستان یا کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی افغان طالبان کی ثالثی میں پاکستان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات ہوچکے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...