Home سیاست گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں لیکن امریکا کومداخلت کا کوئی حق نہیں،سراج الحق

گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں لیکن امریکا کومداخلت کا کوئی حق نہیں،سراج الحق

Share
Share

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کاکہناہے کہ گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں لیکن امریکا کو پاکستان کے مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

کوئٹہ سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی نے مقامی حکومت کے قیام کے لیے تنظیم کو کراچی کی سطح پر اختیار دیا ہے۔تحریک انصاف نے کراچی میں غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خود کش حملے سے متعلق تحقیقات سے حکومت نے آگاہ نہیں کیا امید ہے حکومت ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حقائق سے آگا کرے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر سیاسی جماعتوں نے مذمت کی ہے اور ہم بھی جلاوٴ گھیراوٴ کی سیاست کے قائل نہیں، 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کا تعین کرنا حکومت کا کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ گھر کے لوگ آپس میں لڑیں تو پڑوسی مداخلت کرتے ہیں لیکن امریکا کو پاکستان کے مداخلت کا کوئی حق نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں نہیں، لوگوں کو مشاورت کے لیے جمع کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...